اگر نماز (فرض ، سنت ، نفل ، وتر) کوئی بھی نماز ادا کر رہے ہو اور کسی رکعت میں دو سجدے کرنے کی بجائے ایک سجدہ کر لیا دوسرا سجدہ ادا نہیں کیا , اور دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہو گئے ، جب دوسری رکعت ادا کرنے کے بعد سجدے میں گئے دو سجدوں کی بجائے تین سجدے ادا کیے (دو سجدے اس رکعت والے اور ایک سجدہ پچھلی رکعت والا) اور نماز کے اخیر میں سجدۂ سہو بھی ادا کر لیا تو کیا نماز ادا ہو جائے گی؟
جی ہاں! نماز ادا ہو جائےگی اور سوال میں مذکور طریقہ بالکل درست ہے۔
فی الفتاوى الهندية : و كذا إذا سجد في موضع الركوع أو ركع في موضع السجود أو كرر ركنا أو قدم الركن أو أخره ففي هذه الفصول كلها يجب سجود السهو و في القدوري و من ترك من صلاته فعلا وضع فيه ذكر فعليه سجود السهو ؛ لأن الفعل إذا وضع فيه ذكر فذلك أمارة كونه مقصودا في نفسه فتمكن بتركه النقص في صلاته فيجب جبره بسجدة السهو اھ (1/ 127)
و فی بدائع الصنائع : و كذا إذا ركع في موضع السجود أو سجد في موضع الركوع أو ركع ركوعين أو سجد ثلاث سجدات لوجود تغيير الفرض عن محله أو تأخير الواجب ، و كذا إذا ترك سجدة من ركعة فتذكرها في آخر الصلاة سجدها و سجد للسهو ؛ لأنه أخرها عن محلها الأصلي اھ (۱/ ۱۶۴)-
سجدہ سہو لازم ہونے کی صورت میں بھول کر سلام پھیرنا اور یاد آنے پر فوراً سجدہ کرلینا
یونیکوڈ سجدہ سھو 1ایک رکعت کا رہا ہوا سجدہ, دوسری رکعت کے سجدوں کے ساتھ قضا کرتے ہوئے تین سجدے کرنا
یونیکوڈ سجدہ سھو 0اکیلے نمازی کا قعدۂ اولی میں ، اور مسبوق کا قعدۂ اخیرہ میں درود شریف پڑھ لینے کا حکم
یونیکوڈ سجدہ سھو 2فرض نماز کی آخری رکعتوں میں فاتحہ کے بعد سورت ملانےاور قعدہ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے سے سجدہ سہو لازم ہوگا ؟
یونیکوڈ سجدہ سھو 0