اسلام علیکم مفتی صاحب درج ذیل مسائل کی طرف راہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ۔
اگر وتر کی آخری رکعت میں دعائے قنوت یا کوئی اور دعا پڑھنا بھول جائیں اور سورة الفاتحہ کے بعد کوئی اور سورة پڑھ کر ڈائرکٹ رکوع میں چلے جائیں تو کیا کرنا چاہیے؟ اگر یہ اس وقت یاد آئے جب سلام پھیرنے والے ہوں تو تب کیا کرنا ہے اور اگر یہ رکوع کے بعد یا التحیات پڑھتے ہوئے یاد آئے تو کیا کرنا چاہیے؟؟
اکثر یہ بات بھول جائے کہ سورة الفاتحہ کے بعد دوسری سورة ملائی ہیں یا نہیں ملائی تو اس صورت میں کیا کرنا ہوگا؟ اور اگر یہ کنفرم ہو کہ سورة الفاتحہ کے بعد دوسری سورة نہیں ملائی تو پھر کیا کرنا ہوگا؟
اگر ہوا خارج ہونے کی واضح علامت نہ ہو لیکن ایسا محسوس ہو کہ ہوا خارج ہو گئ ہے تو اس صورت میں کیا کرنا ہوگا؟ یہ صورتحال اکثر وضو کرتے ہوئے بھی پیش آتی ہے اور نماز کے دوران بھی پیش آتی ہے۔
اگر کوئی شخص وترکی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے یا جن رکعتوں میں سورۃ فاتحۃ کے بعد پڑھنا بھول جائے، تو آخری قعدہ میں تشہدکے بعد سجدہ سہوکرنالازم ہے، اور سجدہ سہوکرنے سے نماز شرعادرست اداہوجائے گی، البتہ اگرتشہد کے بعد سجدہ سہوکرنا یاد نہ رہے، حتی کہ سلام پھرتے وقت یا سلام کے بعد فورا یاد آجائے اور سلام پھیرنے کے بعد سینہ قبلہ سے نہ پھیراہو، اور نہ ہی منافی نماز کوئی عمل (جیسے بات چیت وغیرہ) کیاہو، تو اس وقت بھی فورا دوسجدے کرکے دوبارہ تشہد(التحیات) اور دورد پڑھ کر نماز مکمل کرلیں، اس طرح کرنے سے بھی شرعا نماز درست ہوجائے گی۔
جبکہ دوران نمازیقینی طورپر ہواخارج ہونے کی صورت میں وضو اورنماز دونوں فاسد ہوجائیں گے ، اس کے بعد وضوکرکے ازسرنونماز دہرانالازم ہوگا، البتہ اگرہواخارج ہونے کا محض شک اور گمان ہو، تو شک کی وجہ سے نماز کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑھتا۔
عن أبي ہریرة قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إذا وجد أحدکم في بطنہ شیئًا فأشکل علیہ أخرج منہ شيء أم لا فلا یخرجن من المسجد حتی یسمع صوتًا أو یجد ریحًا (مشکاة:۴۰)
وفي الحاشیة وہذا مجاز عن تیقن الحدیث لأنہما سبب العلم بذلک (حاشیة: ۴۰)
کمافی حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 247):
"وإعادتها بتركه عمداً" أي ما دام الوقت باقياً وكذا في السهو إن لم يسجد له وإن لم يعدها حتى خرج الوقت تسقط مع النقصان وكراهة التحريم ويكون فاسقاً آثماً، وكذا الحكم في كل صلاة أديت مع كراهة التحريم، والمختار أن المعادة لترك واجب نفل جابر، والفرض سقط بالأولى؛ لأن الفرض لايتكرر كما في الدر وغيره، ويندب إعادتها لترك السنة".
سجدہ سہو لازم ہونے کی صورت میں بھول کر سلام پھیرنا اور یاد آنے پر فوراً سجدہ کرلینا
یونیکوڈ سجدہ سھو 1ایک رکعت کا رہا ہوا سجدہ, دوسری رکعت کے سجدوں کے ساتھ قضا کرتے ہوئے تین سجدے کرنا
یونیکوڈ سجدہ سھو 0اکیلے نمازی کا قعدۂ اولی میں ، اور مسبوق کا قعدۂ اخیرہ میں درود شریف پڑھ لینے کا حکم
یونیکوڈ سجدہ سھو 2فرض نماز کی آخری رکعتوں میں فاتحہ کے بعد سورت ملانےاور قعدہ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے سے سجدہ سہو لازم ہوگا ؟
یونیکوڈ سجدہ سھو 0