سجدہ سھو

مقتدی کاامام کی اقتداءمیں غلطی کرنےپر سجدہ سہوکاحکم

فتوی نمبر :
2646
| تاریخ :
2007-10-03
عبادات / نماز / سجدہ سھو

مقتدی کاامام کی اقتداءمیں غلطی کرنےپر سجدہ سہوکاحکم

السلام علیکم! نمازِ عشاء کی جماعت میں دوسری رکعت میں شامل ہوا،اور چوتھی رکعت میں امام کے سلام پھیرنے پر غلطی سے میں نے بھی ایک طرف سلام پھیر دیا، لیکن یاد آنے پر میں اپنی بقیہ نماز پوری کرنے کھڑا ہوگیا اور آخر میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا، کیا سجدہ سہو لازم آتا ہے اس صورت میں یا نہیں؟ اور کیا میری نماز ہو جائےگی؟ مہربانی فرما کر قرآن وسنت کی روشنی میں جواب دیں نوازش ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا یہ سلام پھیرنا اگر امام کے سلام پھیرنے سے پہلے یا اس کے ساتھ ہوا ہو تب تو نماز بلاشبہ درست ادا ہوگئی اور اس صورت میں سجدہ سہو بھی لازم نہیں تھا اور اگر امام کے سلام پھیرنے کے بعد پھیرا ہو تو سجدہ سہو لازم ہے، اب اگر یہ وقت کے اندر یاد آجائے تو اعادہ نماز لازم ہے ورنہ توبہ واستغفار کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: ولا سجود عليه إن سلم سهوا قبل الإمام أو معه؛ وإن سلم بعده لزمه لكونه منفردا حينئذ بحر، وأراد بالمعية المقارنة وهو نادر الوقوع كما في شرح المنية. (2/ 82)
وفیه أیضاً: (ولها واجبات) لا تفسد بتركها وتعاد وجوبا في العمد والسهو إن لم يسجد له، وإن لم يعدها يكون فاسقا اھ (1/ 456)
وفی البحر الرائق: فالحاصل أن من ترک واجبة من واجباتها او إرتکب مکروها تحریمییاً لزمه وجوباً ان یعید فی الوقت فإن خرج الوقت بلا عادة إثم ولا یجب جبر ان النقصان بعد الوقت فلو فعل فهو أفضل اھ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
گل زمان جمعہ خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 2646کی تصدیق کریں
0     2345
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فرض نماز کی چوتھی رکعت میں فاتحہ کے ساتھ سورت ملانے سے کیا سجدہ سہو لازم آئے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   سجدہ سھو 0
  • محض غلطی کی گمان کی وجہ سے سجدہ سہوکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   سجدہ سھو 0
  • مسبوق امام کے ساتھ سلام پھیردے توکیاحکم ہے

    یونیکوڈ   انگلش   سجدہ سھو 0
  • ہواخارج ہونے کا شک ہو،یا وتر میں دعاء قنوت پڑھنا بھول جائے تو کیاکرناچاہیے؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • فقہاءِ احناف کے نزدیک سجدۂ سہو کے طریقے کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 2
  • سلام پھیرے بغیر سجدۂ سہو کرنا

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • نماز کے دوران اور نماز کے بعد سجدہ سہو کا طریقہ

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 1
  • نماز میں اگر بھول کر دوبار ایک ہی سورت پڑھی جائے تو کیا سجدہ سہو لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • اگر امام قصداً سجدہ سہو نہ کرے تو نماز درست ادا ہوگی؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • فرض سجدوں کے درمیان بھولے سے تشہد پڑھ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • کسی بھی نماز کی کسی رکعت میں ایک سجدہ رہ گیا تو اس کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 2
  • سنت نماز میں غلطی ہو جانے کی صورت میں سجدہ سہو کا حکم

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • کیا سنن و نوافل میں سجدہ سہو لازم ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • سجدہ سہو لازم ہونے کی صورت میں بھول کر سلام پھیرنا اور یاد آنے پر فوراً سجدہ کرلینا

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 1
  • ایک طرف سلام پھیر کر سجدۂ سہو کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 1
  • اگر نماز کے دوران سورتیں ترتیب سے نہ پڑھی جائیں تو کیا سجدہ سہو لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 1
  • بھول کر پہلی رکعت پر یا دوسری رکعت کی بجائے تیسری رکعت پر قعدہ کرنا

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • مقتدی کاامام کی اقتداءمیں غلطی کرنےپر سجدہ سہوکاحکم

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • ایک رکعت کا رہا ہوا سجدہ, دوسری رکعت کے سجدوں کے ساتھ قضا کرتے ہوئے تین سجدے کرنا

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • اکیلے نمازی کا قعدۂ اولی میں ، اور مسبوق کا قعدۂ اخیرہ میں درود شریف پڑھ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 2
  • اگر نماز میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنا بھول جائے تو نماز کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • فرض نماز کی تیسری رکعت میں سورت ملانے سے سجدہ سہو کا حکم

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • سلام پھیر نے کے بعد بات چیت کر کے پھر سجدۂ سہو کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 3
  • فرض نماز کی تیسری رکعت میں سورت ملانا

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • فرض نماز کی آخری رکعتوں میں فاتحہ کے بعد سورت ملانےاور قعدہ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے سے سجدہ سہو لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
Related Topics متعلقه موضوعات