امام صاحب سے قعدہ میں ترتیب غلط ہو جائے تو حسبِ ذیل صورتوں میں اگلی رکعات کیسے ادا ہوں گی ؟
۱۔ پہلی رکعت ہی میں قعدہ میں بیٹھ گئے۔
۲۔ دوسری رکعت میں قعدہ نہیں کیا، تیسری رکعت میں قعدہ کر لیا۔
۳۔ دوسری کے بعد تیسری میں بھی قعدہ کر لیا ، سجدۂ سہو ایک کے بجائے دو کر ے گا ؟
بھول کر پہلی رکعت پر قعدہ کرنے یا دوسری رکعت پر قعدہ کرنے کی بجائے تیسری رکعت میں کرنے کی صورت میں جب یاد آئے تواپنی بقیہ نماز حسبِ ترتیب ادا کی جائے اور نماز کے آخر میں سجدۂ سہو کر کے نماز مکمل کی جائے ، تاہم امام اگر ایک سجدۂ سہو کے بعد دوسرا کرے تو مقتدی حضرات دونوں طرف سلام پھیرکر اپنی نماز مکمل کر لیں , دوسرے سجدہ سہو میں امام کے اتباع نہ کریں۔
فی حاشية ابن عابدين : (قوله و إن تكرر) حتى لو ترك جميع واجبات الصلاة سهوا لا يلزمه إلا سجدتان بحر اھ (2/ 80)-
و فیها أیضاً : و الأصل في هذا النوع أنه ليس له أن يتابعه في البدعة و المنسوخ و ما لا تعلق له بالصلاة شرح المنية اھ (2/ 12)-
سجدہ سہو لازم ہونے کی صورت میں بھول کر سلام پھیرنا اور یاد آنے پر فوراً سجدہ کرلینا
یونیکوڈ سجدہ سھو 1ایک رکعت کا رہا ہوا سجدہ, دوسری رکعت کے سجدوں کے ساتھ قضا کرتے ہوئے تین سجدے کرنا
یونیکوڈ سجدہ سھو 0اکیلے نمازی کا قعدۂ اولی میں ، اور مسبوق کا قعدۂ اخیرہ میں درود شریف پڑھ لینے کا حکم
یونیکوڈ سجدہ سھو 2فرض نماز کی آخری رکعتوں میں فاتحہ کے بعد سورت ملانےاور قعدہ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے سے سجدہ سہو لازم ہوگا ؟
یونیکوڈ سجدہ سھو 0