کفر و موجب کفر

’’اللہ کو بھی پتہ نہیں تھا کہ یہاں نورانی مخلوق رہتی ہے‘‘ کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
35275
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

’’اللہ کو بھی پتہ نہیں تھا کہ یہاں نورانی مخلوق رہتی ہے‘‘ کہنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیافرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک عورت کا سسرال والوں یا شوہر سے جھگڑا ہوا اور عورتوں کی عادت کے مطابق سسرال اور گھر والے کی شکایتیں اپنی پریشانیوں کا رونا چونکہ سسرال والوں سے اسکی بنتی نہیں،ہے، اس لیے اس نے اپنی گفتگو کے دوران اپنی قسمت کا رونا روتے ہوئے یہ کہہ دیا کہ ’’اللہ کو بھی پتہ نہیں تھا کہ یہاں نورانی مخلوق رہتی ہے ان میں ایک انسان کو بھی بھیج دیا‘‘ مطلب یہ لوگ اگر انسانی کمزوریوں سے پاک ہیں تو پھر انسان کو کیوں یہاں بھیج دیا، اسی طرح اس نے اپنی قسمت کا رونا روتے ہوئے یہ کہا کہ سات سال پہلے بھی مجھے لٹکاکررکھا، چونکہ وہ کافی بیمار ہوئی تھی، اب جب اس سے پوچھا گیا کہ تونے کس نیت سے یہ کہا؟ تو اس نے بتایا کہ میں نے پہلی بات استفہام انکاری کے طور پر کی مطلب یہ تھا کہ یا اللہ آپ کو پتہ تھا کہ یہ لوگ اپنے آپکو اگر پاک سمجھ کر اور مجھے ناپاک سمجھتے ہیں تو ان لوگوں کے ساتھ میرے مقدر کو کیوں لکھا؟ دوسری بات کا مطلب یہ تھا کہ سات سال پہلے بھی پریشانیاں آئی اور آج بھی میری پریشانیاں ختم نہیں ہورہی ہیں، اب سوال یہ ہے کہ ان مذکورہ کلمات کے کہنے سے قائلہ کا ایمان کس حالت میں رہا؟ نکاح کا کیاہوا؟ وغیرہ وغیرہ ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذ کورہ خاتون کے جملہ کا جو مطلب لکھا گیا ہے ، اگر واقعۃً بھی اس خاتون کا مقصد یہ تھا تو اس جملہ سے مذ کورہ خاتون کافر تو نہیں ہوئی ، اور نہ ہی اس کے نکاح پر کوئی اثر پڑا ہے، مگر اس طرح کے جملوں سے آئندہ خوب احتیاط کرنی چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (لا يفتى بكفر مسلم أمكن حمل كلامه على محمل حسن أو كان في كفره خلاف اھ(4/ 229)
وفی التاتارخانیة: الجاهل إذا تکلم بکفر ولم یدر انه کفر لایکون کفراً ویعذر بالجهل وفی إلینا بیع قال ابوحنیفة رضی اللہ عنه لایکون کفراً حتی یعقد علیه الکفر اھ(۵/۴۵۸) واللہ أعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عمرفاروق شیخ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 35275کی تصدیق کریں
0     866
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات