میرا سوال حیض کے متعلق ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ شروع شروع میں کپڑوں پر صرف داغ دھبے لگتے ہیں اور پھر ایام کے گزرنے کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ خون جاری ہوتا ہے اور اس طرح پندرہ بیس دن گزرجاتے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ عورت کے کتنے دن حیض کے ہوں گے اور کس دن سے حیض شمار کیا جائے گا؟ جبکہ تین چار مہینے پہلے عادت چھ سات دن تھی۔
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ کیا حیض سے پاکی کے بعد غسل کرنے سے پہلے ، میاں بیوی جنسی تعلق قائم کرسکتے ہیں کہ نہیں؟
سائلہ جس دن سے خون کے داغ دھبے دیکھے اس دن سے اپنے کو حائضہ شمار کرے ، پھر اگر عادت پوری ہونے کے بعد دس دن تک یہ خون جاری رہا تو پورے دس دن حیض شمار ہوں گے، جبکہ دس دن کے بعد بھی اگر خون جاری رہا تو ایسی صورت میں وہ خون استحاضہ (بیماری) کا سمجھا جائے گا، اور سابقہ عادت کے مطابق ، چھ یا سات دن حیض کے شمار ہونگے ۔
لہٰذا دس دن پورے ہونے تک نماز وغیرہ موقوف کرے اور اس کے بعد غسل کرکے نمازیں وغیرہ شروع کرے اور تین یا چار دنوں کی نمازیں لوٹاۓ ۔
جبکہ صورتِ مسئولہ میں اگر حیض پورے دس دن پر جاکر بند ہوجائے تو اس صورت میں سائلہ کا خاوند اس کے ساتھ غسل سے قبل بھی ہمبستری کرسکتا ہے۔
اخرج عبد الرزاق عن الثور فی المرأة تكون حیضتها ستة ایام ثم تحیض یومین ثم تطهر ، قال تغتسل و تصلی فان رأت الحیض بعد ذالك أمسك حتی تطهر إلٰی عشرة ، فان زادت علی عشر فهی مستحاضة تقضی الأیام التی زادت علی قرئها . (مصنف عبد الرزاق كتاب الحیض باب اجل الحیض: ج۱، ص۳۰۰)۔
و فی الهدایة : و إن انقطع الدم لعشرة أیام حل وطیها قبل الغسل لان الحیض لا مزید له علی العشرة . (ج۱، ص۶۴)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0