مفتی صاحب! عمامہ پہننے کا کیا حکم ہے ؟اور امام کےلیے عمامہ باندھ کر نماز پڑھانا افضل ہے یا بغیر عمامہ کے؟
امام کےلیے عمامہ باندھ کر جماعت کروانا زیادہ افضل اور اولیٰ ہے، البتہ اگر وہ کوئی نماز بغیر عمامہ کے بھی پڑھائے، تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔
ففی الفتاوى الهندية: والمستحب أن يصلي الرجل في ثلاثة أثواب: قميص، وإزار، وعمامة. أما لو صلى في ثوب واحد متوشحا به تجوز صلاته من غير كراهة اھ(1/ 59)۔
وفي خلاصة الفتاوى: والمستحب أن يصلى في ثلاثة اثواب قميص وإزار وعمامة اھ(1/ 73)۔