السلام علیکم!
بہت اسلامی بینکوں نے (جیسے میزان بینک) کار کی فراہمی کے لئے زر کی ترسیل کا طریقہ اختیار کر لیا، کیا یہ درست ہے؟
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک میں کار لیزنگ یا مکان کی خریداری کا جو نظام رائج ہے ،وہ بہ نسبت دوسرے مروّج بینکوں سے کہیں بہتر اور شریعتِ مطہرہ کے بھی قریب تر ہے، اس لئے اس ادارے کے ساتھ کار لیزنگ وغیرہ کا معاملہ کرنے کی گنجائش ہے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ چونکہ یہ ادارہ پرائیویٹ ہے، اور اس کے اصول وضوابط کے بدلنے کا بھی خطرہ رہتا ہے، اس لئے اس ادارے کے ساتھ کار لیزنگ یا کوئی دوسرا کاروباری معاملہ کرنے سے قبل اس کی پوری نوعیت معلوم کرنے کے بعد اس کے موافق حکمِِ شرعی معلوم کر لیا جائے، تو یہ زیادہ بہتر ہے ،اور ایسا ہی کرناچاہیے۔