تجہیز و تکفین

میت کے مصنوعی دانت ، تدفین سے قبل الگ کرنے کا مسئلہ

فتوی نمبر :
34006
| تاریخ :
2018-04-21
عبادات / جنائز / تجہیز و تکفین

میت کے مصنوعی دانت ، تدفین سے قبل الگ کرنے کا مسئلہ

محترم مفتی صاحب السلام علیکم! حال ہی میں حضرت حکیم الاسلام قاری محمد طیب قاسمی صاحب کے صاحب زادے حضرت مولانا محمد سالم قاسمی صاحب کے انتقال کی خبر ملی، ساتھ ہی حضرت کی زندگی کی کچھ تصاویر اور حالت، میت کی تصاویر Facebook پر گردش کرنے لگیں ، حضرت والا یقیناً عمر کے حساب سے ایک بزرگ شخص تھے ؟ انتقال سے پہلے کی تصاویر میں جو ظاہری وجاہت اور بشاشت چہرے پر تھی ، انتقال کے بعد دانت وغیرہ ہٹا لینے کی وجہ سے وہ بہت حد تک متاثر نظر آئی ، بہت سی بار جن حضرات کی پوری بتیسی مصنوعی ہو ، ان کا چہرہ با لکل ہی پچک جاتا ہے، سوشل میڈیا کا دور ہے ، بڑی شخصیات کی تصاویر چند لمحات میں دنیا بھر میں پھیل جاتی ہیں ، چونکہ دانت ویسے بھی ورثاء پھینک دیتے ہیں، ایک بے حیثیت چیز ہے جو بعد میں استعمال نہیں ہوتی، تو کیا اس صورت میں کچھ گنجائش ملتی ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کے چہرے کی ہیئت بر قرار رکھنے کے لۓ دانت میت کے منہ میں ہی رہنے دیں کہ دیکھنے والوں کو اچانک اس تبدیلی کی وجہ سے چہرہ بدنما نہ لگے ؟ برائے مہربانی شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں وضاحت فرمادیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر میت کے مصنوعی دانت اس کے منہ میں اس طرح پیوست کیے گئے ہوں کہ ان کا نکالنا دقت اور دشواری کا باعث ہو ، جس سے میت کی بے حرمتی کا اندیشہ ہو تو ایسے مصنوعی دانتوں کا نکالنا جائز نہیں، البتہ اگر دانت مضبوطی کے ساتھ جڑے ہوئے نہ ہوں ، بلکہ بوقتِ ضرورت صفائی ستھرائی وغیرہ کے لیے بآسانی نکالے جاسکتے ہوں ،تو وفات کے بعد وہ دانت میت کے منہ سے نکال لینے چاہیۓ۔

مأخَذُ الفَتوی

في الدر المختار : (و لا يسرح شعره) أي يكره تحريما (و لا يقص ظفره) إلا المكسور اھ(2/ 197)۔
و في حاشية ابن عابدين : تحت (قوله : أي يكره تحريما) لما في القنية من أن التزيين بعد موتها و الامتشاط و قطع الشعر لا يجوز نهر اھ (2/ 198)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نعمان احمد دینپوری عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 34006کی تصدیق کریں
0     902
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میت کو دفنانے کے بعد قبر پر اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • مردے کو غسل دینے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا میت کو غسل دینے والے پر غسلِ جنابت لازم ہے؟:

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • شوہر کا بیوی کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا شوہر بیوی کی میت کوغسل دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا مرنے کے بعد ایک دوسرے کو غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا کوئی زندگی میں ہی کفن خرید سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کا چہرہ دیکھنا، اور تدفین کے بعد کی تلقین

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • مروّجہ حیلۂ اسقاط کے بارے اہل السنۃ و الجماعۃ کا موقف

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • قبر میں میت کا چہرہ قبلہ رُخ کرنا اور اس کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • لاش خراب ہوجاۓ تو اس کو غسل اور کفن دینے کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین کا بعد از وفات ان میں سے زندہ کا دوسرے چھونا-دیکھنا -غسل دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت ہوجانے کے بعد کے مختلف احکام

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین میں سے کسی ایک کے انتقال کی صورت میں ، دوسرےکا اس کی میت کو دیکھنا ،چھونا یا دفنانا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا بیوی کی وفات کے بعد شوہر اسے غسل دے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • احرام کی چادروں میں کفن دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • اگر میت کے بیٹے تدفین کے اخراجات از خود برداشت کرے تو س میں کوئی قباحت ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • غیر محرم مرد کا عورت کی میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 1
  • نومولود بچے کے مرنے کے بعد اس کی خوراک والی نالی کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل لوگوں کو دکھانے کے لئے میت کا چہرہ کھولنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • خواجہ سرا کی میت کو غسل کون دےگا؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 2
  • میت کے مصنوعی دانت ، تدفین سے قبل الگ کرنے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
Related Topics متعلقه موضوعات