میرا سوال یہ ہے کہ بینک اسلامی میں فکسڈ ڈیپازٹ رقم رکھنا اور اس کی وجہ سے ماہانہ پیسے لینا یا اسی طرح بینک اسلامی کے ساتھ بزنس کرنا حلال ہے یا حرام ؟ کچھ وصول کرنا صحیح ہے ؟ حرام ہے یا حلال ؟
ہماری معلومات کے مطابق بنک اسلامی کے اکثر بیشتر معاملات مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے تحت شرعی اصولوں کے مطابق انجام پاتے ہیں، اس لئے بنک اسلامی میں بطور فکس ڈیپازٹ رقم رکھ کر منافع وصول کرنے یا اسکے ساتھ بزنس کرنے کی گنجائش ہے۔