نماز جنازہ

چپل سمیت نمازِ جنازہ پڑھنا - جنازے میں صفوں کی تعداد کا بیان

فتوی نمبر :
33040
| تاریخ :
2018-02-11
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

چپل سمیت نمازِ جنازہ پڑھنا - جنازے میں صفوں کی تعداد کا بیان

محترم مفتی صاحب!
۱۔ نمازِ جنازہ پڑھتے وقت کتنی صفیں بنانے کا اہتمام کرنا چاہیۓ ؟ آیا کوئی خاص تعداد اس سلسلے میں ہے جس کا اہتمام کیا جائے؟
۲۔ دوسرا مسئلہ عموماً یہ پیش آتا ہے کہ بوقتِ نماز جنازہ بعض لوگ چپل پہن کر نماز ادا کرتے ہیں، بعض لوگ ان کو اتار کر ان کو اوپر پاؤں رکھ کر نماز پڑھتے ہیں، بعض بالکل علیحدہ کردیتے ہیں (میں نے کسی عالم سے سنا ہے کہ چپل اگر پاک ہو ں تو ان کو پہن کر نماز پڑھنا اور ان کو اتار کر اوپر پاؤں رکھ کر پڑھنا برابر ہے ، لہذا ان کو اتار کر اوپر پاؤں رکھنے کا اہتمام نہیں کرنا چاہیۓ بلکہ پہن کر ہی نماز پڑھ لی جائے) تو جو لوگ چپل اتار کر اوپر پاؤں رکھ کر نماز پڑھنے کا کہیں(عموماً مقامی محلے والے اس کا کہتے ہیں) تو کیا حکم ہے؟ کیوں کہ جب چپل پاک ہوں تو پاؤں نکال کر ان کے اوپر رکھ کر نماز پڑھنا کیا معنی رکھتا ہے ؟ پہن کر ہی درست ہونا چاہیۓ ۔
اس مسئلہ میں مجھے کافی الجھن ہے ، شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں جواب عنایت فرما کر میری رہنمائی فرمائیں تا کہ سب کو مطلع کیا جاسکے، اللہ تعالیٰ آپ حضرات کو جزائے خیر دے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) جنازہ کی نماز میں مستحب ہے کہ حاضرین کی تین صفیں کردی جائیں ، یہاں تک کہ اگر صرف سات آدمی ہوں تو ایک آدمی کو ان میں امام بنادیا جائے اور پہلی صف میں تین آدمی کھڑے ہوں اور دوسری میں دو ، اور تیسری میں ایک، اور اگر نمازی زیادہ تعداد میں ہوں اور تین صفوں میں نہ سما سکتے ہوں تو اس صورت میں تین سے زیادہ صفیں بنانا بھی بلاشبہ جائز ہے اور درست ہے، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔
(۲) جو آدمی جنازے کی نماز جوتا پہنے ہوئے پڑھتے ہیں ان کے لئے یہ امر ضروری ہے کہ وہ جگہ جس پر کھڑے ہوئے ہوں وہ اور جوتے دونوں پاک ہوں اور اگر جوتا پیر سے نکال دیا جائے اور اس پر کھڑے ہوں تو صرف جوتے کا پاک ہونا ضروری ہے ، متعلقہ جگہ کا نہیں، لہٰذا بوقتِ موقع کسی بھی صورت پر عمل کرنے کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الھندیة : إذا كان القوم سبعة قاموا ثلاثة صفوف یتقدم واحد و ثلاثة بعده و اثنان بعدھم و واحد بعدھم كذا فی التتارخانیة . (ج۱ ص۱۶۴)۔
و فی الشامیة : لقوله علیه السلام من صلی علیه ثلاثة صفوف غفرله ’’إلی قوله‘‘ قال فی المحیط : و یستحب أن یصف ثلاثة صفوف حتی لو كانوا سبعة یتقدم أحدھم للامامة یقف وراءه ثلاثة ثم إثنان ثم واحد . (ج۲ ص۲۱۴)
و فی التتارخانیة : كذالك ج۲ ص۱۶۶، و كذا فی كتاب الفقه علی المذاھب الاربعة .
ج۱ ص۴۷۵، و كذا فی السنن الكبری للبھیقی . ج۴ ص ۴۸ ۔
و فی الفقه الاسلامی : و یندب أن تكون صفوف المصلین ثلاثة للحدیث الآتی ، من صلی علیه ثلاثة غفرله. (ج۲ ص۴۸۶ وكذا فی المغنی)۔
و فی المجموع : و یستحب أن تكون صفوفھم ثلاثة فصاعداً للحدیث مالك بن ھبیرة و فی تمام حدیثه و كان مالك إذا استعمل أھل الجنازة جزھم ثلاثة صفوف.( ج۵ ص۱۶۹)۔
و فی البحرالرائق : أنه لو قام علی النجاسة و فی رجلیه نعلان لم یجز و لو افترش نعلیه و قام علیھا جازت و بھذا یعلم ما یفعل فی زماننا من القیام علی النعلین فی صلاة الجنازة لكن لابد من طهارة النعلین الخ (۲؍۱۷۹)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 33040کی تصدیق کریں
0     647
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات