امامت و جماعت

باریک جرابوں پر مسح کرنے والے کے پیچھے نماز کاحکم

فتوی نمبر :
31481
| تاریخ :
2017-09-22
عبادات / نماز / امامت و جماعت

باریک جرابوں پر مسح کرنے والے کے پیچھے نماز کاحکم

السلام علیکم!
کیا نماز عربوں کے پیچھے درست ہے جبکہ وہ جرابیں پہنے ہوئے ہوں ؟ کیونکہ وہ مسح کرتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

یہ مسئلہ عربوں کیساتھ مخصوص نہیں بلکہ جو شخص بھی ایسا ہو جو ایسے جرابوں پر مسح کرے جس کی شریعت نے اجازت نہیں دی اس کا وضو نہیں ہوتا اور بے وضو کی نماز درست نہیں ہوتی چہ جائیکہ اسکی اقتداء کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار وحاشية ابن عابدين: (قوله ثلاثة أمور إلخ) زاد الشرنبلالي: لبسهما على طهارة، وخلو كل منهما عن الخرق المانع، واستمساكهما على الرجلين من غير شد، ومنعهما وصول الماء إلى الرجل، وأن يبقى من القدم قدر ثلاثة أصابع. اهـ. (1/ 261)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 31481کی تصدیق کریں
0     582
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات