میری بیٹی کو دو سال پہلے درد شروع ہوا چیکپ کروانے پر معلوم ہوا کہ حیض کا درد ہے اور بچہ دانی شرمگاہ کے متصل نہیں ہے، اس لئے بچہ دانی نکال دیا گیا، لیکن اگلے ماہ پھر درد شروع ہوا کہ یہ خون یا تو سروکس نامِ عضو سے آرہاہے یا پھر بچی کے پاس دو بچہ دانی تھیں، ڈاکٹروں کو کنفرم (متحقق) نہیں ہے بچی کاپیشاب نکلنے کا طریقہ بھی نارمل نہیں، پھر ڈاکٹروں نے پیٹھ میں ایک سوراخ کرکے پائپ اندر ڈال دی ہے جس سے ہر ماہ درد ہونے پر خون سرنچ کے ذریعے کھینچ لیتے ہیں، یہ خون پانچ دن آتا ہے اور باقی دن سفید گاڑھا پانی آتا ہے، کیا یہ حیض کے حکم میں ہوگا ؟نماز، روزہ کا کیا کرے؟ لڑکی کی عمر سولہ سال ہے۔
ڈاکٹر حضرات کی تحقیق سے اگر یہ معلوم ہوجائے کہ ان پانچ دنوں میں آنے والا خون رحم سے آرہاہے،تب تو یہ حیض کا خون شمار ہوگا اور احکام بھی ان ایام میں متاثر ہوں گے، تاہم اگر یہ خون رحم سے نہ آرہاہے ہو تو یہ حیض شمار نہ ہوگا اور نہ ہی اس خون سے احکام متاثر ہوں گے۔
کما فی الدر: باب الحیض (هو) لغه: السیلان وشرعًا علی القول بانه من الاحداث مانعة شرعیة بسبب الدم المذکور (الٰی قوله) (دم من رحم) الخ. (۱/ ۲۸۳)
وفی الهدایة: وما تراه المرأة من الحمرة والصفرة الکدرة حیض حتی تری البیاض خالصا الخ. (۱/ ۳۶)
وفی التنویر الابصار: (واقله ثلاثة ایام بلیالیها واکثره عشرة الخ. (۱/ ۲۸۴)
کما وفی الدر المختار: (یمنع صلاة).... (وصوما) وجماعًا (وتقضیه) لزومًا وفی الشامیة تحت (قوله وتقضیه) أی الصوم الخ. (۱/ ۲۹۱) واللہ اعلم بالصواب!
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0