خواتین کے مخصوص مسائل

آپریشن کے بعد آنے والا خون حیض کا ہوگا یا استحاضہ کا؟

فتوی نمبر :
29899
| تاریخ :
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

آپریشن کے بعد آنے والا خون حیض کا ہوگا یا استحاضہ کا؟

السلام علیکم! مفتی صاحب ایک خاتون کا آپریشن ہواہے کہ شرمگاہ میں گوشت کا ایک زائد ٹکڑا تھا، جس کو ڈاکٹر نے ہٹایا ہے، اسے ڈاکٹر اپنی زبان میں ویگینل سپٹم (Vaginal Septum) کہتے ہیں ،آپریشن کے بعد سے اسے خون آرہاہے جیسے ۲۴ دسمبر کو آپریشن ہوا اور اس کی حیض کی تاریخ 8 جنوری ہے، تو وہ خون آنا حیض ہے یا استحاضہ یا معذور؟ اس کے نماز کا اور قرآن پاکی تلاوت کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ حیض کا تعلق اس خون کے ساتھ ہوتاہے جو بچہ دانی (رحم) سے آئے ،لہذاصورت مسئولہ میں اگر یہ خون آپریشن کے زخم سے آرہاہے (جیسا کہ بظاہر یہی معلوم ہوتاہے اور مزید معلومات ڈاکٹر حضرات سے لی جائیں تو اس صورت میں معذور کے احکام لاگو ہوں گے، تاہم ماہواری کے ایام شروع ہوجائیں اور یہ معلوم نہ ہو کہ یہ خون زخم کا ہے یا حیض کا تو ایسی صورت میں اس خون کو عادت کے ایام میں حیض شمار کیا جائے گا اور احکام بھی متاثر ہوں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (ودم استحاضة) حکمه (کرعاف دائم) وقتا کاملا (لا یمنع صوما وصلاة) ولو نفلا (وجماعا) لحدیث ’’توضی وصلی وإن قطر الدم علی الحصیر‘‘. (۱/ ۲۹۸)
وفی الشامیة: تحت (قوله لا یمنع صومًا الخ) ای ولا قراءة ومس مصحف ودخول مسجد، وکذا لا تمنع عن الطواف إذا امنت من اللوث، قهستانی عن الخزانة (۱/ ۲۹۸)
وفی الدر المختار: (وصاحب عذر من به سلس) بول لا یمکنه امساکه (أو استطلاق بطن أو انفلات أو استحاضة) (إلٰی قوله) (ان استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة) بأن لا یجد فی جمیع وقتها زمنا یتوضأ ویصلی فیه خالیا عن الحدث (ولو حکمًا) لأن الإنقطاع الیسیر ملحق بالعدم (إلٰی قوله) وحکمه الوضوء) لا غسل ثوبه ونحوه (لکل فرض) اللام للوقت کما فی لدلوك الشمس (ثم یصلی) به (فیه فرضا ونفلا) فدخل الواجب بالأولٰی (فإذا خرج الوقت بطل) أی ظهر حدثه السابق، حتی لو توضا علی الانقطاع ودام إلی خروجه لم یبطل بالخروج مالم یطرأ حدث آخر أو یسیل کمسألة مسح خفه (الخ) (۱/ ۳۰۶) واللہ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ولی اللہ فضل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 29899کی تصدیق کریں
0     229
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات