امامت و جماعت

بغیر داڑھی والے امام کے پیچھے نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
27969
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / امامت و جماعت

بغیر داڑھی والے امام کے پیچھے نماز پڑھنا

میں یو۔اے۔ای میں رہتا ہوں ہماری مسجد کے امام کی شرعی داڑھی نہیں ہے ، کیا ہم اس کے پیچھے جماعت کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں ، اگر مقتدیوں میں سے کسی کی داڑھی ہو تو پھر کیا کرنا چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایک مشت سے داڑھی کو کم کرانے والا فاسق ہے اور ایسے شخص کےپیچھے نماز پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے ، لہذا ایسے شخص کو امام بنانا چاہیئے جس کی داڑھی ہو ، تاہم اگر بامرِ مجبوری ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھ لی تو نماز ادا ہوجائیگی ، مگر وہ ثواب نہیں ملے گا جو متقی امام کے پیچھے ملتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: وکرہ امامة عبد ۔۔۔۔ و فاسق الخ
وفی الشامیة: قولہ وفاسق من الفسق ، وھو الخروج عن الاستقامہ، ولعل المراد بہ من یرتکب الکبائر (الی قولہ) وفی المعراج قال اصحابنا لا ینبغی ان یقتدی بالفاسق۔ (559/1)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 27969کی تصدیق کریں
0     1217
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات