وضو

بازو پر پٹی باندھی ہونے کی صورت میں غسل کی جگہ تیمم کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
27868
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

بازو پر پٹی باندھی ہونے کی صورت میں غسل کی جگہ تیمم کرنے کا حکم

ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے ڈاکٹر نے بازو اور سینے کو ملا کر پٹی باندھی ہے، جو ہڈی جوڑنے تک بندھی رہنا ضروری ہے ، مجھے غسلِ جنابت کی حاجت ہے ، جبکہ میں پانی سے وضو کر سکتا ہوں ، کیا میں تیمم سے پاکیزگی حاصل کرسکتا ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو چاہیئے کہ وضو یا غسل کرتے وقت جہاں پٹی لگی ہے ، صرف تر ہاتھ پھیر لے اور بدن کے باقی حصہ پر پانی بہائے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 27868کی تصدیق کریں
0     762
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات