وضو

کپڑے سے بنے موزے پر مسح کا حکم:

فتوی نمبر :
19425
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

کپڑے سے بنے موزے پر مسح کا حکم:

کیا ہم کپڑے سے بنے موزے پر مسح کرسکتے ہیں؟ اگر ان پر مسح کرنا درست ہو تو اس کیلئے کیا شرائط ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مروّجہ جرابوں پر مسح کرنا تو شرعاً جائز نہیں اس سے احتراز لازم ہے، البتہ اونی، سوتی موزے اور جرابیں اگر اس قدر موٹے ہوں کہ انہیں پہن کر جوتے کے بغیر تین میل پیدل چلیں تو تب بھی نہ پھٹیں اور وہ پنڈلی پر بغیر ربڑ یا کسی چیز کے باندھے قائم رہ سکیں اور ان میں پانی نہ چھنتا ہو تو یہ چمڑے کے موزوں کے حکم میں ہوں گے اور ان پر مسح کرنا جائز ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الدر: او (جوربیه) ولو من غزل او شعر (الثخنین) بحیث یمشی فرسخا ویثبت علی الساق بنفسه ولا یری ما تحته ولا ینشف الا ان ینفذ الی الحف قدر الغرض. (ج۱، ص۲۶۹)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیق اللہ امیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 19425کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات