مجھے دانتوں کی ایک بیماری ہے،جسے انگریزی زبان میں فلوروکس کہتے ہیں، ڈاکٹر نے اس بیماری کا ایک ہی علاج بتایا ہے،ٹوتھ کیپنگ (دانتوں پر خول چڑھانا ) کیا یہ جائز ہے؟ کیا اس سے میرا وضو ہوجائے گا۔
صورتِ مسئولہ میں مذکور بیماری کی وجہ سے دانتوں پر خول چڑھانا جائز ہے، جس کے بعد وضو غسل بھی درست ہوجائے گا۔
کما فی سنن ابی داؤد: عن عبد الرحمن بن طرفة ان جدہ عرفجة بن اسعد قطع انفه یوم الکلاب فاتخذ انفاً من ورق فانتن علیه فامرہ النبی ﷺ فاتخذ انفاً من ذھب اھ (2/230)۔
وفی الھندیة: وحد المضمضة استیعاب جمیع الفم اھ (1/6)۔
وفی الخانیة علی ھامش الھندیة: ولو کان بہ قرحة فارتفع جلدھا واطراف القرحة متصلة بالجلد الا الطرف الذی کان یخرج منه القیح فغسل جلدہ ولم یصل الماء الیٰ ما تحت الجلدة جاز وضوءہ اھ (1/34)۔