میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر جسم سے خون نکل آئے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ مجھے قرآن وحدیث کے حوالہ جات کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں،کیونکہ یہاں پر ایک امام ہیں، جو کہتے ہیں کہ وضو نہیں ٹوٹتا اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ خون نجس نہیں ہے،صرف اس کا کھانا اور پینا حرام ہے۔
بہتا ہوا خون باجماعِ امت نجس اور ناپاک ہے،لہذا جسم سے اگر خون نکل کر بہہ جائے تو اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
کما فی الفقہ الاسلامی وادلته: النجاسات المتفق علیھا فی المذاھب اجمع الفقہاء علی نجاسة الانواع التالیة (الیٰ قوله) الدم دم الادمی غیر الشھید ودم الحیوان غیر المائی الذی انفصل عنه حیاً ومیتاً اذا کان مسفوحاً جاریاً کثیراً اھ (1/150)۔