میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اپنی بیوی کے سامنے قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائی تھی کہ میں دوسری شادی نہیں کروں گا، مگر جب قسم اٹھائی تھی تو نہ میرا جسم پاک تھا اور نہ کپڑے اور نہ وضو کیا ہوا تھا، میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں دوسری شادی کرسکتا ہوں کہ نہیں؟
صحتِ قسم کے لیے باوضو اور پاک ہونا ضروری نہیں، بلکہ اس کے بغیر بھی قسم درست ہوجاتی ہے، اس لیے اس کے خلاف کرنے کی وجہ سے کفارہ لازم ہوگا، جبکہ بے وضو اور ناپاکی کی حالت میں قرآن پر ہاتھ رکھنا گناہ کی بات ہے، جس کی وجہ سے بصدقِ دل توبہ واستغفار لازم ہے۔
قال الله تعالٰی: ﴿لا یؤاخذكم الله باللغو فی أیمانكم ولكن یؤاخذكم بما عقدتم الایمان﴾. (المائدة: ۸۹)
وفی الشامیة: تحت (قوله للقول الخ) یعنی انه قیل بانها واجبة لمس المصحف لا فرض. الخ (ج۱، ص۸۹)