وضو

جسم یا ستر کے برہنہ ہونے سے وضو کا حکم

فتوی نمبر :
19248
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

جسم یا ستر کے برہنہ ہونے سے وضو کا حکم

اگر وضو کیا ہو اور بعد میں کپڑے بدلنے ہوں یا کپڑے بدلتے وقت جسم برہنہ ہوجائے تو کیا وضو رہے گا؟
شلوار بدلتے وقت اگر گھٹنوں سے اوپر کا حصہ برہنہ ہوجائے تو کیا حکم ہے؟ وضو رہا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جسم یا ستر کا برہنہ ہونا نواقضِ وضو میں سے نہیں، اس لیے مذکور صورتوں میں وضو نہیں ٹوٹے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الهدایة: فصل فی نواقض الوضوء المعانی الناقضة للوضوء كل ما یخرج من السبیلین (ولم یذكر فیه كشف العودة). (ج۱، ص۲۲)
وفی الهندیة: ذكر نواقض الوضوء ولم یذكر كشف العودة. (ج۱، ص۹)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیق اللہ امیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 19248کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات