یہاں امریکہ میں ہم کو کام یا باہر کسی بھی جگہ وضو کیلۓ پاؤں دھونے کیلۓ مسئلہ ہوتا ہے ، ہم واٹر پروف جرابیں پہن کر مسح کرسکتے ہیں؟ ان میں پانی داخل نہیں ہوسکتا ، موٹی تہہ اور پولیسٹر کی بنی ہوتی ہیں۔
اونی ، سوتی باریک جرابوں پر مسح کرنا جائز نہیں اور اس صورت میں شرعاً نماز بھی درست نہیں ہوتی ، جبکہ سوال کا پہلا حصہ مبہم ہونے کی وجہ سے سمجھ میں نہیں آیا ، اگر اس کی وضاحت لکھ کر بھیج دی جائے کہ ’’مسئلہ‘‘ سے سائل کی کیا مراد ہے ؟ تو اس کے حکمِ شرعی پر مکرر غور کیا جاسکتا ہے۔
فی الدر المختار : (أوجربیة) و لو من غزل أو شعر (الثخینین) بحیث یمشی فرسخا و یثبت علی الساق بنفسه و لا یری ما تحته و لا یشف إلا أن ینفذ إلی الخف قدر الفرض اھ و فی رد المحتار : تحت (قوله و لا یشف) (إلی قوله) لكن فسر فی الخانیة الأول بان لا یشف الجورب الماء إلی نفسه كالأدیم و الصرم اھ (۱/۳۶۹)۔