میرا سوال یہ ہے کہ عورت باتھ روم میں سر پر دوپٹہ لیے بغیر وضو کرسکتی ہے؟ اور وضو کرنے کے بعد اگر سر پر دوپٹہ نہ ہو تو وضو باقی رہتا ہے یا نہیں؟؟
عورت بغیر دوپٹے کے بھی وضو کرسکتی ہے، جبکہ وضو کے بعد دوپٹہ سر سے اُتر جانا مفسداتِ وضو میں سے نہیں، اس لیے اس سے وضو پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
وفی الشامیة: (قوله ولو فی الخلوة) ای إذا كان خارج الصلوٰة (إلی قوله) یدل علیه ما فی باب الكراهیه من القنیة حیث قال: وفی غریب الروایة یرخص للمرأة كشف الرأس فی منزلها وحدها. اهـ (ج۱، ص۴۰۴)