وضو

حضور ﷺ وضوء یا غسل کے لئے کتنے پانی کا استعمال فرماتے تھے

فتوی نمبر :
35276
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

حضور ﷺ وضوء یا غسل کے لئے کتنے پانی کا استعمال فرماتے تھے

حضورﷺ وضوء اور غسل کے لئے کتنا کتنا پانی استعمال کرتے تھے ، لیٹرز میں بتا دیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نبی کریم ﷺ کے متعلق احادیث کی کتابوں میں ذکر کیا گیا ہے کہ آپ ﷺ ایک مد (جس کی مقدار 796.068 گرام ہوتا ہے) سے وضوء اور ایک صاع (جس کی مقدار 3.184272 کلو گرام کا ہوتا ہے) سے غسل فرمایا کرتے تھے ،مگر یہ وضوء اور غسل کے لئے حتمی مقدار نہیں ، بلکہ وضوء اور غسل کے لئے کم از کم مقدار کو ذکر کیا گیا ہے ، لہذا حسبِ ضرورت اگر کوئی اس سے کم یا زیادہ پانی استعمال کرے تو ایسا کرنا بھی جائز ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح المسلم:عن أنس قال کان النبی ﷺ یتوضأ بالمد و یغتسل بالصاع الیٰ خمسة امداد (1/149)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35276کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات