ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے ڈاکٹر نے بازو اور سینے کو ملا کر پٹی باندھی ہے، جو ہڈی جوڑنے تک بندھی رہنا ضروری ہے ، مجھے غسلِ جنابت کی حاجت ہے ، جبکہ میں پانی سے وضو کر سکتا ہوں ، کیا میں تیمم سے پاکیزگی حاصل کرسکتا ہوں؟
سائل کو چاہیئے کہ وضو یا غسل کرتے وقت جہاں پٹی لگی ہے ، صرف تر ہاتھ پھیر لے اور بدن کے باقی حصہ پر پانی بہائے۔