میں حال ہی میں تجارتی بینک کے مرکزی آفس میں "انٹرنل کنٹرول آفیسر" کی نوکری کر رہا ہوں، میری ذمہ داری یہ ہے کہ میں بینک کے معاملات اور اس کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے تجاویز دیتا ہوں اور میں براہِ راست ڈیبازٹ اور قرض جیسے معاملات نہیں کرتا ہوں، ازراہِ کرم مجھے بتائیے کہ کیا میری نوکری اس بینک میں جائز ہے یا نہیں؟
اگر سائل کا کام محض بینک کے نظام کو مستحکم بنانے کیلئے تجاویز پیش کرنا ہو اور براہِ راست سودی معاملات کی انجام دہی نہ کرتا ہو اور نہ ہی خلافِ شرع مشورے دیتا ہو، تو اسکی مذکور نوکری کی شرعاً گنجائش ہے، ورنہ نہیں۔
کما فی مشکاة المصابیح:عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَعَنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ الرِّبَا وَمُوَكِلَهُ وَكَاتِبَهُ وَشَاهِدَيْهِ وَقَالَ: «هُمْ سَوَاءٌ» رَوَاهُ مُسلم (2/855)۔
وفی تکملة فتح الملھم: تحت(قوله وکاتبه) لان کتابة الربا اعانة علیه (الیٰ قوله) واما اذا کان العمل لاعلاقة له بالربا فانه حرام للوجه الثانی فحسب فاذا وجد بنك معظم دخله حلال جاز فیه التوظف للنوع الثانی من الاعمال اھ (1/619)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0