ہمارے دفتر میں ایک ڈائریکٹر ہیں ، جن کے نیچے 4،3 ڈیپارٹمنٹ کام کرتے ہیں، ان ڈائریکٹر کا جھکاؤ بہت واضح طور پر اس ایک ڈیپارٹمنٹ کی طرف ہے، جس میں وہ خود بھی کام کرچکے ہیں ، جبکہ باقی ڈیپارٹمنٹس کے بارے میں انہیں ابھی پورا معلوم بھی نہیں کہ وہ کیا کیا کرتے ہیں، اخلاقی اعتبار سے وہ بہت اچھے ہیں ، اس بات کو باقی ڈیپارٹمنٹ یہاں تک کہ ان کے نیچے نہ آنے والے لوگ بھی محسوس کرتے ہیں ۔
مذکور ڈائریکٹر کے ایک ڈیپارٹمنٹ کی طرف توجہ دیکر دیگر ماتحت ڈیپارٹمنٹس کو نظر انداز کرنے سے اگر ان کی حق تلفی ہوتی ہو، تو ایسا کرنا ناجائز اور گناہ ہے، ان کو چاہئیے کہ تمام ڈیپارٹمنٹس کو ان کی ضرورت کے مطابق توجہ دے تاکہ مؤاخذۂ دنیوی واخروی سے سبکدوشی حاصل ہوسکے۔
کما فی مرقاۃ المفاتیح : (وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَلَا) لِلتَّنْبِيهِ ( «كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ» ) . فِي النِّهَايَةِ الرَّعِيَّةُ كُلُّ مَنْ شَمِلَهُ حِفْظُ الرَّاعِي وَنَظَرُهُ ( «فَالْإِمَامُ الَّذِي عَلَى النَّاسِ رَاعٍ وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ» ) يُقَالُ: رَعَى الْأَمِيرُ الْقَوْمَ رِعَايَةً فَهُوَ رَاعٍ ; أَيْ قَامَ بِإِصْلَاحِ مَا يَتَوَلَّاهُ، وَهُمْ رَعِيَّةٌ فَعِيلَةٌ بِمَعْنَى مَفْعُولٍ، وَدَخَلَتِ التَّاءُ لِغَلَبَةِ الِاسْمِيَّةِ (6/2402 رقم الحدیث 3685 )۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0