اگر ایک شخص توحید اور رسالت کا اقرار کرنے کے ساتھ ساتھ ضروریاتِ دین کا بھی منکر ہے، تو کیا ایسا شخص مسلمان کہلا سکتا ہے کہ نہیں؟ مہربانی فرما کر جواب دیں۔شکریہ۔
جو شخص توحید رسالت کے اقرار کے ساتھ ضروریاتِ دین کا منکر ہو، وہ اگرچہ بلاشبہ کافر اور اسلام سے خارج ہے، مگر ضروریاتِ دین سے سائل کی کیا مراد ہے؟ اس کی وضاحت لکھ کر بھیج دے، ان شاء اللہ اس پر مکرر غور کیا جائے گا۔
کما فی الدر المختار: والكفر لغة: الستر. وشرعا: تكذيبه - صلى الله عليه وسلم - في شيء مما جاء به من الدين ضرورة(4/ 223)
وفی البحر الرائق: ویکفر بالاستھزاء بالاذان لا بالمؤذن وبانکارہ القیامۃ او البعث او الجنۃ او النار او المیزان او الحساب او الصراط او الصحائف المکتوب فیھا اعمال العباد اھ (5/122)۔
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1