امامت و جماعت

پہلی رکعت کے رکوع میں امام کو پالینے کی صورت میں " ثناء " پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
23000
| تاریخ :
2014-06-11
عبادات / نماز / امامت و جماعت

پہلی رکعت کے رکوع میں امام کو پالینے کی صورت میں " ثناء " پڑھنے کا حکم

امام صاحب کے رکوع میں جاتے ہوئے اگر کوئی جماعت میں شامل ہوجائے اور ثناء پڑھے بغیر رکوع میں چلا جائے تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی ؟ اور اگر اگلی رکعت میں وہ ثناء پڑھ لے تو کیا یہ ٹھیک ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جو شخص پہلی رکعت کے رکوع میں امام کے ساتھ شامل ہوجائے تو اس سے ثناء ساقط ہوجاتی ہے، باقی رکعات میں ثناء پڑھنے کی ضرورت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فى الفتاوى الهندية : و إن أدرك الإمام في الركوع أو السجود يتحرى إن كان أكبر رأيه أنه لو أتى به أدركه في شيء من الركوع أو السجود يأتي به قائما و الا يتابع الإمام و لا يأتي به اھ (1/ 91)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 23000کی تصدیق کریں
1     822
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات