محترم مفتی صاحب!
۱۔ برائے مہربانی ایّامِ حیض کے بارے میں تفصیل بتائیں۔
۲۔ عورت کے لیے ایّامِ حیض میں مسجد حرام اور مسجد نبوی میں جانا جائز ہے یا نہیں ؟
۳۔ اگر کوئی عورت ایّامِ حیض میں سے چھ دن گزرنے کے بعد بہتری محسوس کرے ، اور خون نہ ہو ، وہ غسل کر کے مسجد نبوی گئی،اور رات کو اس نے دوبارہ خون دیکھا ، تو یہ عورت اب کیا کرے؟ برائے مہربانی قرآن اور سنت کی روشنی میں تفصیل سے جواب دیں ۔
۲۔ اس دوران عورت کا مسجد حرام، مسجد نبوی یا کسی بھی مسجد میں جانا جائز نہیں ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔
۳۔ مذکورہ عورت کا حیض ختم نہیں ہوا تھا، لہٰذا ایّامِ حیض میں مسجد جانے پر استغفار کرے ،اور اس پر حائضہ کے احکام جاری ہوں گے، البتہ اگر اس کی عادت چھ دن کی تھی، اور چھ دن بعد خون شروع ہو کر ، اگر دس دن سے پہلے بند ہو جائے، تو تمام دن حیض کے شمار ہوں گے، اور اگر خون دس دن سے تجاوز کرے ،تو چھ دن کے بعد سے شروع ہونے والا سارا خون استحاضہ کا شمار ہوگا، لہٰذا ان دنوں کی نمازوں کی قضاء کرے۔
ففي الهداية: " أقل الحيض ثلاثة ايام ولياليها وما نقص من ذلك فهو استحاضة " قوله عليه الصلاة والسلام "أقل الحيض للجارية البكر والثيب ثلاثة أيام ولياليها وأكثره عشرة أيام" اھ (1/ 32)
وفيها أيضاً: "ولا تدخل المسجد" وكذا الجنب لقوله عليه الصلاة والسلام "فإني لا أحل المسجد لحائض ولا جنب" اھ (1/ 33)
وفي رد المحتار: تحت (قوله بالساعات) (إلی قوله) ثم اعلم أنه لا يشترط استمرار الدم فيها بحيث لا ينقطع ساعة؛ لأن ذلك لا يكون إلا نادرا اھ (1/ 284)
وفي العناية شرح الهداية: وقوله: (ولو زاد الدم على عشرة أيام) تعرض منه لما هو المتفق عليه، فإن الدم إذا زاد على عشرة أيام ولها عادة معروفة دون العشرة (ردت إلى أيام عادتها) باتفاق أصحابنا. وأما إذا زاد على عادتها المعروفة دون العشرة فقد اختلف فيه المشايخ (إلی قوله) وقال مشايخ بخارى: لا تؤمر بالاغتسال والصلاة (إلی قوله) فإن جاوز العشرة أمرت بقضاء ما تركت من الصلاة بعد أيام عادتها اھ (1/ 176) واللہ اعلم
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم/حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0