السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! جناب میں جس کمپنی میں کام کرتا ہوں ، اس کی پندرہ (۱۵) فیصد سے لیکر بیس (۲۰) فیصد کی کمائی الکحل ( Alcohol) کو صَرف (استعمال )کرنے کے طریقے سمجھائے جاتے ہیں، اس کمپنی کے اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ہوں، کیا میری جاب (کام) صحیح ہے یا مجھے اس جگہ جاب (کام) نہیں کرنی چاہئیے ؟ براہ کرم جواب دیجیےگا۔
مذکورہ کمپنی کا بنیادی کام اگر الکحل بنانا اور بیچنا نہ ہو بلکہ بنیادی طور پر اس کا کارو بار حلال ہو البتہ ضمناً وہ صرف طریقہ استعمال لوگوں کو بتاتی ہو تو اس کی وجہ سائل اور دیگر ملازمین کی آمدنی پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔
ففي تکملة فتح الملهم: وأن معظم الكحول التي تستعمل اليوم في الأدوية والعطور وغيرها لا تتخذ من العنب أو التمر وإنما تتخذ من الحبوب أو القشور أو البترول وغيره كما ذكرنا في باب بيع الخمر من كتاب البيوع، وحينئذ هناك فسحة في الأخذ بقول أبي حنيفة عند عموم البلوى . و قال قبيل هذه العبارة : قد صرح ابن العادين في الأشربة من رد المحتار ٣٢٣/٥ بأن الفتوى على قول أبي حنيفة في جواز البيع مع الكراهة . والظاهر أن هذه الکراهة انما تثبت إذا تعاطاه الرجل لغرض غیر مشروع وأما یجوز استعماله فیه فظاهر انتفاء الکراهة حینئذٍ اھ (۳/ ۶۰۸)
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0