میں جس آدمی کے ساتھ منشی ہوں، وہ ۸۰ فیصد محصول ادا کرتا ہے، اور بیس (۲۰) فیصد مال چوری چھپکے لیجاتا ہے، ہم گاڑی کو سو ٹن کے بجائے اسی ٹن کی بلٹی دیتے ہے، جبکہ مال سو ٹن ہوتا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ میری تنخواہ حرام ہے یا حلال؟ جبکہ میں صرف تنخواہ لیتا ہوں کمیشن وغیرہ کچھ نہیں ۔ میں بٹواری منشی جو حساب کتاب لکھتا ہے, ہوں ،تو اس میں تقریبا ستر (۷۰) فیصد قانونی کام ہے اور تیس فیصد غیر قانونی تو کیا میری تنخواہ کھانا، پینا حلال ہے یا حرام اور کیا ایسی نوکری کرنی چاہیئے یا نہیں؟
اگر چہ سائل کی مذکور ملازمت حرام نہ ہو ،مگر کمپنی کا مذکور طرزِ عمل اور سائل کا اس میں معاونت کرنا دھوکہ دہی پر مبنی ہے،جس سے احتراز لازم ہے ۔
في تكملة فتح الملهم : عن عبد الله قال لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم آكل الربا وموكله، قال قلت وكاتبه وشاهديه الخ لاأن كتابة الربو اعانة عليه ومن هنا ظهر ان التوظف في البنوك الربوية لا يجوز، فان كان عمل الموظف في البنك ما يعين على الربا، كالكتابة أو لحساب، فذاك حرام، الوجهين: الأول اعانة على المعصية، والثاني: أخذ الأجرة من المال الحرام، فاني معظم دخل البنوك حرام مستجلب بالربا، وأما اذا كان العمل لا علاقة له بالربا فانه حرام للوجه الثاني فحسب فاذا وجد بنك معظم دخله حلال، جاز فيه التوظف للنوع الثاني من الأعمال، والله اعلم (۱/ ۶۱۹)
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0