امامت و جماعت

نمازِ عشاء میں تین رکعات نکل جائیں تو سلام پھرنے کے ان کی ادائیگی کا طریقہ

فتوی نمبر :
215
| تاریخ :
2004-09-17
عبادات / نماز / امامت و جماعت

نمازِ عشاء میں تین رکعات نکل جائیں تو سلام پھرنے کے ان کی ادائیگی کا طریقہ

السلام علیکم! مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا جب نمازِ ِعشاء میں تین رکعات نکل جائیں تو اُن کو کیسے ادا کیا جائے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس کا طریقہ یہ ہے کہ جب امام صاحب سلام پھیر دیں تو یہ مقتدی کھڑا ہو جائے، اور یہ اس کی پہلی رکعت ہے اُسے چاہیۓ کہ پہلے ثناء پڑھے تعوذ و تسمیہ، سورتِ فاتحہ اور اس کے بعد کوئی دوسری سورت پڑھے، پھر رکوع اور دو سجدے کر کے تشہد میں بیٹھ جائے، اس کے بعد کھڑا ہو اور یہ اس کی دوسری رکعت ہے، اس میں سورتِ فاتحہ اور دوسری سورتِ ملا کر رکعت پوری کرے اور سجدے کے بعد پھر کھڑا ہو جائے ،اور یہ اس کی تیسری وہ رکعت ہے، جو امام صاحب کے ساتھ نہیں پڑھ سکا ، اس رکعت میں فقط سورتِ فاتحہ پڑھنے کے بعد حسبِ سابق رکعت پوری کرے اور قعددہ میں بیٹھ کر تشہد ، درود شریف اور دُعا وغیرہ پڑھ کر سلام پھیرے، اسی طرح اس کی امام کی اقتداء سے چھوٹ جانے والی تینوں رکعتیں ادا ہو جائیں گی۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی عبد اللہ شوکت صاحب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 215کی تصدیق کریں
0     704
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات