امامت و جماعت

جامع مسجد میں دوسری جماعت کرانے کا حکم

فتوی نمبر :
211
| تاریخ :
2004-09-16
عبادات / نماز / امامت و جماعت

جامع مسجد میں دوسری جماعت کرانے کا حکم

محترم مفتی صاحب السلام علیکم!
جامع مسجد میں دوسری جماعت کرانے کا کیا حکم ہے؟ ہم" ایل ، یو ، ایم ، ایس لاہور" کے طالب علم ہیں ، بعض اوقات کلاسز کی وجہ سے پہلی جماعت میں پہنچ نہیں پاتے، لہٰذا ہم مسجد میں جا کر دوسری جماعت کراتے ہیں، آیا یہ صحیح ہے اور اس کے لۓ دوبارہ اقامت ضروری ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جس مسجد میں امام و مؤذن مقرر ہوں ، خواہ وہ جامع مسجد ہو یا کسی ادارے اور عام محلّہ کی ، اور اس میں متعلقہ نمازیوں نے اذان و اقامت کے ساتھ ایک بار نماز پڑھ لی گئی ہو ، تو ایسی مسجد میں دوسری مرتبہ حدودِ مسجد کے اندر جماعت کرانا مکروہِ تحریمی ہے، اس سے احتراز لازم ہے، البتہ مسجد کی حدود سے باہر اگر کوئی جگہ یا صحن اور کمرہ وغیرہ ہو ،تو وہاں دوسری جماعت کرائی جا سکتی ہے ، چنانچہ سائل اور اس کے دوسرے ساتھیوں کو ایسا ہی کرنا چاہیۓ ، جبکہ اس دوسری جماعت کے لۓ مستقل طور پر دوبارہ اذان و اقامت ضروری نہیں ، بلکہ پہلی اذان و اقامت ہی کافی ہے، تاہم اگر دوسری جماعت کے لۓ فقط اقامت کہی جائے تو اس کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : و يكره تكرار الجماعة بأذان و إقامة في مسجد محلة لا في مسجد طريق أو مسجد لا إمام له و لا مؤذن اھ(1/ 552)۔
و فی حاشية ابن عابدين : و لنا «أنه - عليه الصلاة و السلام - كان خرج ليصلح بين قوم فعاد إلى المسجد و قد صلى أهل المسجد فرجع إلى منزله فجمع أهله وصلى» و لو جاز ذلك لما اختار الصلاة في بيته على الجماعة في المسجد و لأن في الإطلاق هكذا تقليل الجماعة معنى ، فإنهم لا يجتمعون إذا علموا أنهم لا تفوتهم.(1/ 553)۔
و فی الدر المختار : (بخلاف مصل) و لو بجماعة (و في بيته بمصر) أو قرية لها مسجد ؛ فلا يكره تركهما إذ أذان الحي يكفيه الخ
و فی حاشية ابن عابدين: (قوله: إذ أذان الحي يكفيه) لأن أذان المحلة و إقامتها كأذانه و إقامته ؛ لأن المؤذن نائب أهل المصر كلهم كما يشير إليه ابن مسعود حين صلى بعلقمة و الأسود بغير أذان و لا إقامة ، حيث قال: أذان الحي يكفينا اھ(1/ 395)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی نادر جان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 211کی تصدیق کریں
0     1396
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات