کیا اسلامی بنکنگ کی آمدنی حلال ہے ؟
ہماری معلومات کے مطابق پاکستان میں "میزان بنک" اور "بنک اسلامی" والوں نے جو نظام متعارف کروایا ہے اگر چہ وہ علماء کے نزدیک مختلف فیہ ہے اور ان میں بعض عملی خامیاں بھی ہیں، مگر مجموعی طور پر وہ شرعی اصولوں کے مطابق ہے، لہذا سائل اگر خود یا کسی معتمد شخص کے ذریعے بے غبار طریقہ سے نفع نہ کما سکتا ہو تو پھر ان بنکوں کے سیونگ اکاؤنٹ میں رقم رکھوانے اور ان سے حاصل ہونے والے نفع کو اپنے استعمال میں لانے کی اجازت ہے۔