مفتی صاحب! میں پاکستان سے تعلق رکھنے والا ایک مسلمان ہوں اور حلال کمائی کرنا چاہتا ہوں، میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک ایسی ویب سائٹ چلاتا ہوں جو تکنیکی معلومات کرنسی مارکیٹ کے متعلق کہ کب بیچنا اور خرید نا چاہیئے ، روزانہ کے اعتبار سے فراہم کرتی ہے ہمارے اکثر گاہک ہماری ہدایات کے مطابق آن لائن کرنسی خریدتے اور بیچتے ہیں، کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے ؟
میں سود میں ملوث نہیں ہوں بس ہم اپنے گاہک سے ماہانہ فیس وصول کرتے ہیں، ہمیں یہ معلوم نہیں کہ گاہک کے پاس کو ن سا اکاونٹ ہے اور کتنی رقم انہوں نے حاصل کیا، گاہک کے متعلق کوئی معلومات نہیں ہوتی، ہم صرف اپنی معلومات sms کے ذریعے فراہم کرتے ہیں، ہمارے تمام گاہک غیر مسلم ہیں، لیکن ان میں سے اکثر ہماری معلومات کا استعمال کرکے کرنسی خریدتے اور بیچتے ہیں، ہم مسلمان گاہک کو قبول نہیں کرتے، ہم اس بات کو بھی واضح کرتے ہیں کہ ہماری ویب سائٹ صرف معلومات کی حد تک ہے اگر کوئی اس کے مطابق کچھ کام کرتا ہے تو وہ اس کی اپنی ذمہ داری پر ہوگا، ہم کبھی بھی آن لائن کرنسی ڈریڈنگ کو ترقی یا اس کی ہدایات نہیں دیتے، صرف معلومات فراہم کرتے ہیں مثال کے طور پر امریکن ڈالر 1.0050 پر خریدا جائے اور 1.0100 تک بیچا جائے اور 0.020 نقصان سے بچا جائے، ہماری ایک ٹیم ہے جو تمام خبریں پڑھتی ہے اور بہت کوشش کے بعد اس دن کے اعتبار سے ہدایات تیار کرتی ہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ اسلام میں جائز ہے ؟ شکریہ!
سائل کا اگر یہی کام ہو کہ وہ مذکور ویب سائٹ کے ذریعہ گاہکوں کو کرنسی معلومات فراہم کرتا ہو اور ان معلومات کے فراہم کرنے پر وہ اجرت لیتا ہو تو اس کے ذریعہ حاصل ہونے والی آمدنی کو استعمال میں لانا جائز اور درست ہے۔
كما في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): قال في التتارخانية: و في الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. و في الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه (6/ 63)
و في الفتاوى الهندية: و في الدلال والسمسار يجب أجر المثل وما تواضعوا عليه أن من كل عشرة دنانير كذا فذلك حرام عليهم كذا في الذخيرة اھ (4/ 450)
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0