اسلامک بینکنگ نظام کے لئے ہم اپنے آپ کو کس طرح مطمئن کریں ؟ اور پاکستان میں کون کون سے اسلامی بینک ہیں ؟
پاکستان میں چلنے والی اسلامی بینکاری مستند اور متدین اہل علم کے فارمولے پر قائم ہے ،اور ایک عام آدمی کے اطمینان کیلئے اتنی بات کافی ہے ،اگر چہ دیگر اہل علم اس سے اختلاف رکھتے ہیں، جبکہ پاکستان میں اسلامی بینکاری کے نام سے کام کرنے والے بینک یہ ہیں "میزان بینک، بینک اسلامی, البرکہ "۔