مجھے پتہ کرنا ہے کہ شیخ عبد القادر جیلانی ؒ کو غوث اعظم کا نام دینا کیسا ہے ؟غوث اعظم کا مطلب تو سب سے بڑامددگار ہے، جو کہ اللہ تعالیٰ ہی ہے ،تو آپ کو اس نام سے کیسے پکارا جاسکتا ہے؟ میں نے کچھ علماء سے پوچھا ہے ، کچھ کہتے ہیں ،جائز ہے اور کچھ کے نزدیک ایسا کہنا بالکل جائز نہیں ، آپ کیا کہتے ہیں ؟جواب ضرور دیں میں بہت پریشان ہوں۔
"غوث اعظم " کا جو لقب حضرت شیخ عبد القادر جیلانی ؒ کے لیے مشہور ہو گیا ہے ، یہ ماتحت الاسباب امور میں سے ہے ،اور اپنے زمانہ میں وہ محتاجوں اور ضرور ت مندوں کے بڑے مددگار تھے ،اس لیے ان کے لیے یہ کہنا جائز ہے ،اور یہ لقب ہے بھی تصوف کی اصطلاح کےاعتبا رسے۔
ففی مرقاة المفاتيح: القطب، ويقال له الغوث هو الواحد الذي هو محل نظر الله تعالى من العالم في كل زمان (الی قوله) قلت: فهم الأقطاب في الأقطار، يأخذون الفيض من قطب الأقطاب المسمى بالغوث الأعظم، فهم بمنزلة الوزراء تحت حكم الوزير الأعظم الخ(8/ 3442) واللہ اعلم بالصواب!