ملازمت

کام پورا کرتے ہوئے کمپنی کے ڈیوٹی اوقات میں چلے جانے کا حکم

فتوی نمبر :
17083
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

کام پورا کرتے ہوئے کمپنی کے ڈیوٹی اوقات میں چلے جانے کا حکم

مفتی صاحب ہم ایک گور نمنٹ کے ادارے میں ملازمت کرتے ہیں، جس کا ٹائم صبح ۹ تا شام 5 بجے تک ہے، ہمارا کام کمپیوٹر پرلوگوں کی شکایت درج کرنا ہے ،اس کام کے لئے 2 کمپیوٹر ہیں ،اس کام کے لئے 5 افراد کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے، حالانکہ کام اتنا نہیں ہے ؟ اس لئے ہم نے آپس میں اس طرح طے کر لیا ہے کہ 3 افراد صبح سے نماز ظہر تک ڈیوٹی کرتے ہیں اور وہ گھر چلے جاتے ہیں اور 2 فراد بعد ظہر تا 5 بجے تک ڈیوٹی کرتے ہیں ،اس کے علاوہ بھی اس 4 گھنٹے کی ڈیوٹی میں بھی مختلف اپنے ذاتی کاموں کا بتا کر ڈیوٹی سے چلے جاتے ہیں ،مفتی صاحب قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں کہ ہمارا اس طرح کی ڈیوٹی کرنا کیا حرام روزی کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں ؟ ہماری اس طرح کی ڈیوٹی کرنا افسرانِ بالا کے علم میں ہے اور ہمارے ڈائریکٹر صاحب اس سسٹم سے ناخوش ہیں مگر کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی، اس لئے وہ کوئی ایکشن نہیں لیتے ، جواب کے لئے ملتمس ہیں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب حکومت کی طرف سے اس کی اجازت نہیں اور متعلقہ ڈائریکٹر بھی اس سے ناخوش ہیں تو مذکور طرز عمل بھی شرعاً جائز نہیں اس لئے یا تو مجاز افسران سے باضابطہ اجازت لیکر اس ترتیب پر عمل کریں یا پھر سب ساتھی بیک وقت کام اور ڈیوٹی اوقات میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالی: {إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا } [النساء: 58]
و في مشكاة المصابيح: وعنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «أد الأمانة إلى من ائتمنك ولا تخن من خانك» . رواه الترمذي وأبو داود والدارمي اھ (2/ 885)
و في الفتاوى الهندية: والأجير الخاص من يستحق الأجر بتسليم نفسه وبمضي المدة ولا يشترط العمل في حقه لاستحقاق الأجر اھ (4/ 500)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اصلح نسیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 17083کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات