میں دبئی (یونائٹیڈ امارات) میں چار سال سے رہتا ہوں ، میں کچھ پیسے جمع کر کے پاکستان آرہا ہوں ، میرا سوال یہ ہےکہ میں ان پیسوں کو کہاں کا روبار میں لگاؤں ؟ اسلامی بینک میں یا کسی شخص کے پاس؟ مسئلہ یہ ہے کہ مجھے کوئی با اعتماد شخص نہیں مل رہا ، میں حرام نہیں کھانا چاہتا کہ جہنم میں چلا جاؤں ، جتنی جلدی ممکن ہو تو جواب دو ۔ اللہ آپ لوگوں کا حامی و ناصر ہو ۔
اولاً تو سائل کو چاہئے کہ وہ خود کاروبار کرے اور اپنی جمع پونجی اپنے قبضہ میں رکھے۔ اگر وہ کاروبار نہ کر سکتا ہو تو کسی عزیز رشتہ دار یا تعلق والے امانتدار کاروباری شخص کے کاروبار میں بطورشراکت یا مضاربت حصہ لے لے، اب اگر عدم اعتماد کی بناء پر وہ یہ کام کرنے سے بھی عاجز ہو تو پھر ’’بینک اسلامی‘‘ یا میزان بینک میں فکسڈ ڈپازٹ کے ذریعہ نفع حاصل کرے ، اور اپنی ضرورت پوری کرے تو اس کی بھی اجازت ہے۔