امامت و جماعت

فرض پڑھنے والے کا نفل پڑھنے والے کی اقتداء میں نماز اداکرنے کاحکم

فتوی نمبر :
16009
| تاریخ :
2012-07-29
عبادات / نماز / امامت و جماعت

فرض پڑھنے والے کا نفل پڑھنے والے کی اقتداء میں نماز اداکرنے کاحکم

میں ایک دفتر میں کام کرتا ہوں، یہاں پرکوئی مسجد نہیں بلکہ ایک جگہ کو نماز پڑھنے کےلئے مخصوص کیا گیا ہے , ہم نے نماز پڑھانے کےلئے ایک امام صاحب کو مقرر کیا ہے جب کہ وہ امام دوسری مسجد میں باجماعت نماز پڑھا کرآتا ہے، تو اس کا یہ دوسری باجماعت نماز آفس میں پڑھانا کیسا ہے؟ کیا اس کی یہ نماز نفل نہیں؟ اس امام کی اقتداء میں نماز پڑھنے والے مقتدیوں کا کیا حکم ہے؟ کیاان کی یہ فرض نماز ادا ہوئی جو نفل نماز پڑھنے والے امام کے پیچھے پڑھی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فرض نماز پڑھنے والے کا نفل پڑھنے والے کی اقتداء میں نماز پڑھنا درست نہیں اس لئے مذکور امام کا ایک جگہ نماز پڑھا کر دوبارہ نماز پڑھانا درست نہیں اور لوگوں کی اس کی اقتداءمیں فرض نماز پڑھنے سے نماز ادا بھی نہیں ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الهداية: ولا يصلى المفترض خلف المتننفل لان الاقتداء بناء ووصف الفرضية معدوم فى حق الامام فلا يتحقق البناء على المعدوم(۱/۱۲۷)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 16009کی تصدیق کریں
0     593
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات