امامت و جماعت

حنفی المسلک کا دوسرے مسلک والے امام کی اقتداء میں نماز کاحکم

فتوی نمبر :
15680
| تاریخ :
2012-06-13
عبادات / نماز / امامت و جماعت

حنفی المسلک کا دوسرے مسلک والے امام کی اقتداء میں نماز کاحکم

السلام علیکم
مفتی صاحبان! میں سعودی عرب میں تقریباً گیارہ سال سے ہوں اورعصر کی نماز یہاں کی مسجد میں باجماعت ادا کرتا ہوں بعدمیں مجھےمعلوم ہوا کہ حنفی عصر کا وقت حنبلی عصر سے مختلف ہے، یہاں پر حنفی مسلک کے مطابق بعد میں جماعت سے نماز کا اہتمام نہیں ہے، میرا سوال یہ ہے کہ آیا جماعت کے ساتھ حنبلی امام کےپیچھے نماز ادا کرسکتا ہوں یا پھر حنفی مسلک کے مطابق اکیلے ادا کروں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حنفی المسلک حضرات کو چاہیئے کہ عصر کی نماز مثلین سے قبل نہ پڑھیں بلکہ مثلین پر اپنی جماعت ادا کریں تاہم اب تک حنبلی مسلک امام کی اقتداء میں جتنی نمازیں پڑھی گئیں درست ادا ہو چکی ہیں لوٹانے کی ضرورت نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في البحر: وذكر شيخ الاسلام ان الاحتياط ان لا يؤخرالظهر الى المثل وان لا يصلى العصر حتى يبلغ المثلين الخ (ج۔1/۲۴۵)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 15680کی تصدیق کریں
0     965
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات