میں قسطوں پر بینک کے ذریعہ کار خریدنا چاہتا ہوں ،اس کی اصل قیمت پچاس ہزار( 50000) درہم ہے، بعد میں میں نے تین سالوں میں ساٹھ ہزار( 60000) درہم ادا کرنے ہوں گے ۔ براہ مہربانی راہ نمائی فرمائیں کہ یہ حلال ہے یا حرام ؟
کار ہو یا کوئی اور چیز درج ذیل ترتیب کے مطابق اس کا قسطوں پر خریدنا اور بیچنا شرعاً بھی جائز ہے، گاڑی کی کل قیمت طے کرلی جائے، اور مجلس عقد میں یہ بھی طے کر لیا جائے کہ یہ معاملہ نقد سے یا قسطوں پر اور یہ بھی واضح کیا جائےکہ کل قسطیں کتنی ہوں گی، اور کسی قسط کی تاخیر کی وجہ سے کوئی جرمانہ وغیرہ مشروط نہ ہوگا، چنانچہ ان شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے قسطوں پر خریدنا اور بیچنا اور اس سے حاصل ہونے والا نفع بلا شبہ جائز و درست ہے۔