۔ ایسی کمپنی میں نوکری کرنا جائز ہے جس نے سود پر قرضہ لیا ہو؟ اگر جائز ہے تو کب تک جائز رہے گا؟ میرا مطلب کتنے تک قرضہ لے سکتی ہے ؟ اگر سودی قرضہ 50 فیصد سے بڑھ جائے تو کیا نوکری کر سکتے ہیں ؟۲۔ گورنمنٹ جاب (نوکری) جائز ہے؟ کیونکہ ہماری گورنمنٹ بھی سودی قرضہ پر چلتی ہے ۔
سود پر قرض کا لین دین قطعاً ناجائز و حرام ہے اور احادیثِ مبارکہ میں اس پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، اگر کسی کی ملازمت کا تعلق اسی قسم کے معاملات کے ساتھ ہو تو وہ بھی شرعاً جائز نہیں، جبکہ اس قسم کی کمپنی چاہے وہ سرکاری ہو یا غیر سرکاری ہو اس میں ملازمت جائز ہے۔
كما في مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» . رواه مسلم اھ (2/ 855)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر اھ (5/ 166)
و في تكملة فتح الملهم: عن فضالة بن عبيد موقوفا لا كل قرض جر منفعة فهو وجه من وجوه الربا) ( إلى قوله) وتكون كل زيادة على القرض ربا اھ (۱/ ۵۷۵)
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0