اگر آدمی سے مغرب کے پہلی رکعت چھوٹ جائے تو امام کی سلام پھیرنے کے بعد کون سی رکعت شروع کرےگا؟
وہ شخص چھوٹی ہوئی پہلی رکعت ہی ادا کرےگا جس کا طریقہ یہ ہے کہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہو کر ثناء، تعوّذ اور تسمیہ کے بعد سورہ فاتحہ اور کوئی سورہ پڑھ کر اپنی رکعت مکمل کرے۔
ففی الدر المختار: (والمسبوق من سبقه الإمام بها أو ببعضها وهو منفرد) حتى يثني ويتعوذ ويقرأ، (إلی قوله) ويقضي أول صلاته في حق قراءة، وآخرها في حق تشهد اھ (1/ 596)