۱۔سعودیہ میں جو امام ہیں، کیا وہ غیر مقلد اہلِ حدیث ہیں؟
۲۔یہ لو گ شیخ توصیف الرحمٰن اور معراج ربانی کی تقلید کرنے کو شرک اور اپنے علاوہ سب کو مشرک کہتے ہیں تو ہم ان کے پیچھے نماز کیسے پڑھ سکتے ہیں؟
۱۔ سعودیہ کے امام اہلِ حدیث (غیر مقلد) نہیں، بلکہ ان میں سے اکثریت امام احمد حنبلؒ کے پیروکاروں کی ہے۔
۲۔ ایسے حضرات کے پیچھے نماز پڑھناجائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔
فی غنیة المتملی : و یکره تقدیم المبتدع أیضا لأنه فاسق من حیث الإعتقاد و هو أشد من الفسق من حیث العمل لأن الفاسق من العمل یعترف بأنه فاسق و یخاف و یستغفر بخلاف المبتدع اھ (ص: ۵۱۴)-