مغرب کی نماز میں اگر جماعت کے ساتھ صرف آخری رکعت پڑھی تو باقی کی دو رکعت کیسے پڑھیں گے؟ ادھر دو طریقوں سے باقی کی دو رکعت ادا کی جاتی ہیں:
۱۔ باقی دو رکعت میں سے پہلے رکعت میں کھڑے ہوں گے۔
۲۔ باقی کی دو رکعت میں سے پہلی رکعت میں بیٹھ کر تشہد تک بیٹھیں گے اور اس کے بعد پھر کھڑے ہوئے۔ برائے کرم ان دونون صورتوں میں کونسی صورت درست ہے؟
مذکور دوسرا طریقہ درست ہے، اسی کے مطابق عمل چاہیے۔
ففی الفتاوى الهندية: (ومنها) أنه يقضي أول صلاته في حق القراءة وآخرها في حق التشهد حتى لو أدرك ركعة من المغرب قضى ركعتين وفصل بقعدة فيكون بثلاث قعدات وقرأ في كل فاتحة وسورة اھ (1/ 91)
وفی الفقه الإسلامي وأدلته: وإن أدركه بعد الركوع، كبر للإحرام قائماً، ثم تابعه فيما هو فيه من أعمال الصلاة، ولا تحسب الركعة، ثم يقضي ما فاته بعد سلام الإمام، ويقرأ الفاتحة وسورة بعدها في قضاء كل من الركعتين الأولى والثانية من صلاته، فلو فاتته هاتان الركعتان قرأ فيما يقضيه الفاتحة وسورة اھ (2/ 1229)