برائے مہربانی آفس ٹائم کے دوران ادا کیے گئے نمازوں کے متعلق جواب دیجیے، کیا یہ ضروری ہے کہ آفس ٹائم کے دوران نماز ادا کرنے میں جووقت خرچ ہو اس کی تلافی کی جائے؟ میرا آفس ٹائم کا دورانیہ ۸ گھنٹے اور ۴۵ منٹ ہیں، جس میں ہم سے کم از کم ایک دن میں ۸ گھنٹے پورے کرنے کا مطالبہ ہوتا ہے اور یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ ایک گھنٹہ کھانےکا وقفہ پوری دنیا میں آفس ٹائم کے دوران ہوا کرتا ہے، جس میں غیر مسلم ممالک بھی شامل ہیں، لہٰذا اگر کوئی پھر بھی اس کی تلافی کرنا چاہے، برائے مہربانی اس کی وضاحت کریں۔
واضح ہو کہ آفس ٹائم کے دوران کھانے پینے اور نمازوں کی ادائیگی کے لیے وقفہ عرفاً شامل ہوتا ہے، اس لیے قانوناً یا شرعاً بھی ان کی تلافی کی ضرورت نہیں، اس لیے سائل کو بلاوجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، البتہ اگر سائل کی کمپنی کا مالک اگر واقعۃً اپنے ملازمین کو ان وقفوں کی تلافی پر مجبور کرتا ہو تو اس صورت میں اولاً بہتر ہے کہ ان کی تلافی کی جائے اور ثانیاً یہ کوشش کی جائے کہ ادائیگی نماز کے وقت نوافل وغیرہ کا اہتمام نہ کیا جائے، بلکہ صرف فرض، واجب اور سنن نماز کی ادائیگی کی جائے اگر پھر بھی وہ تلاوفی پر مجبور کرے تو وہ قانونا مجرم ہے، جس سے علیحدگی بھی کی جا سکتی ہے۔
ففی حاشية ابن عابدين: (قوله وليس للخاص أن يعمل لغيره) بل ولا أن يصلي النافلة. قال في التتارخانية: وفي فتاوى الفضلي وإذا استأجر رجلا يوما يعمل كذا فعليه أن يعمل ذلك العمل إلى تمام المدة ولا يشتغل بشيء آخر سوى المكتوبة وفي فتاوى سمرقند: وقد قال بعض مشايخنا له أن يؤدي السنة أيضا. واتفقوا أنه لا يؤدي نفلا وعليه الفتوى. (6/ 70)
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0