امامت و جماعت

امام کا ٹی وی کے مذہبی پروگرام میں شرکت کرنا

فتوی نمبر :
14131
| تاریخ :
2011-12-15
عبادات / نماز / امامت و جماعت

امام کا ٹی وی کے مذہبی پروگرام میں شرکت کرنا

ہمارے محلہ کی مسجد کے امام صاحب اکثر ٹیلی ویژن کے پروگرام میں شراکت کے لیے جاتے ہیں، گوکہ پروگرام مذہبی نوعیت کے ہوتے ہیں، مختلف قسم کے ٹی وی پروگراموں میں شرکت اُن کا معمول ہے، ہمیں معلوم ہے کہ پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے پروڈیوسرز انسانی شکل وصورت کو بہتر بنانے کے لیے مختلف قسم کا میک اپ بھی کرتے ہیں، جیسے عذا، لِپ اسٹک، شائن وغیرہ جو اکثر لڑکیاں کرتی ہیں۔
کیا ایک امام کے لیے ایسے ماحول میں یا کسی بھی صورت میں ٹی وی کے پروگرام کرنا جائز ہے؟ اور کیا ہم نمازی ان کی اقتداء میں نماز ادا کر سکتے ہیں تو درست اور اللہ پاک کی بارگاہ میں قبول ہوگی؟ مکمل جواب ارسال کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور امام صاحب جن پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں وہ اگر غیر شرعی امور پر مشتمل نہ ہوں، بلکہ وہ مذہبی اور دینی پروگرام ہوں، پروگرام کو ترتیب دینے والے بھی مرد ہوں ، تو امام موصوف کا ایسے پروگراموں میں شرکت کی گنجائش اور ان کی اقتداء میں نماز پڑھنا منع نہیں، بلکہ جائز اور درست ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اصلح نسیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14131کی تصدیق کریں
0     535
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات