ملازمت

اگر دوکان میں کسی ملازم سے نقصان یا کوئی چیز ہلاک ہو جائے تو اس کا نقصان مالک برداشت کریگا یا ملازم؟

فتوی نمبر :
14067
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

اگر دوکان میں کسی ملازم سے نقصان یا کوئی چیز ہلاک ہو جائے تو اس کا نقصان مالک برداشت کریگا یا ملازم؟

اگر مالک دکان کی غیر موجودگی میں ملازم کے ہاتھوں دُکان میں نقصان ہو جائے ، مثلاً چوری ہو جائے یا کوئی فراڈ کر کے ملازم سے دکان کی کیش لے لے ، اس صورت میں یہ نقصان دکان کا مالک پورا کرے گا یا ملازم ؟ اگر ملازم کے ہاتھوں نقصان ہو جائے مثلاً اس کے ساتھ فراڈ کے ذریعے رقم اس سے لے لی جائے اور ملازم یہ نقصان چھپا لے مالک کو پتہ نہ لگنے دے، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر یہ چوری ، فراڈ یا دھوکہ ملازم کی سستی ، کوتاہی اور لا پرواہی کیوجہ سے نہ ہو اور نہ اس میں ملازم کا کوئی عمل دخل ہو تو ایسی صورت میں ہونے والے نقصان کی ملازم پر کوئی ذمہ داری نہیں ، بلکہ مالک دوکان ہی اس نقصان کو برداشت کرے گا، بصورت دیگر ملازم ضامن ہوگا، جبکہ ملازم کا اس نقصان کو چھپانا اپنے فرض منصبی اور دیانتداری کے خلاف ہونے کے ساتھ ساتھ اس نقصان میں اس کے ملوث ہونے کا وہم پیدا کرتا ہے ،جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية: وحكم أجير الوحد أنه أمين في قولهم جميعا حتى أن ما هلك من عمله لا ضمان عليه فيه إلا إذا خالف فيه والخلاف أن يأمره بعمل فيعمل غيره فيضمن ما تولد منه حينئذ هكذا في شرح الطحاوي اھ (4/ 500)
و فی شرح المجلة: الاجیر الخاص امین حتی لا یضمن المال الذي تلف في يده بغير صنعه ، وكذا لا يضمن المال الذي تلف بعمله بلا تعمد اھ (۲/ ۷۱۷)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عزیز الحق سیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14067کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات